نئی دہلی،6؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں 16 ریاستوں کے 77 اضلاع میں کورونا معاملے اب بھی تشویشناک ہیں، جہاں مثبت شرح 10فیصد سے زیادہ ہے- اس میں اروناچل پردیش کے 19 اور راجستھان کے 12 اضلاع شامل ہیں - کیرلا اور منی پور کے 8 اضلاع اور میگھالیہ کے 7/ اضلاع میں بھی یہ کورونا کی سنگین صورتحال ہے-تریپورہ، ناگالینڈ اور سکم کے 4 اضلاع اور اڑیشہ کے 3 اضلاع، آسام کے 2اور آندھراپردیش کے 1، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، لکشدیپ، مہاراشٹر، پڈوچیری کے ایک،ایک اضلاع اس فہرست میں ہیں - مرکزی وزارت صحت کے مطابق 5 فیصد سے زیادہ اور 10فیصد سے کم مثبت شرح والے اضلاع کی تعداد 70 ہے، جو ملک کی 19 ریاستوں سے ہیں - ان 77 اضلاع میں سے 48 کا تعلق شمال مشرقی ریاستوں سے ہے- یعنی سنگین شرح والے 62 فیصد اضلاع شمال مشرق سے ہیں -